وولگو گراڈ … روس میں مسلسل دوسرے روز دھماکے سے 15افراد ہلاک 20 سے زائد د زخمی ہوگئے ہیں ۔ روس میں آج پھر دہشت گردی کانشانہ بنا۔جنوبی شہروولگو گراڈ جہاں اک ٹرالی بس میں دھماکے سے 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔روسی حکام کے مطابق دھماکا انتہائی شدیدتھا ، جس سے ٹرالی بس مکمل تباہ ہوگئی ۔حکام کاکہناہے کہ دہشتگرد کارروائی ۔ خود کش حملہ معلوم ہوتی ہے۔ گزشتہ روز
بھی اسی شہر میں ریلوے اسٹیشن پر خود کش حملہ کیا گیا تھا۔خاتون حملہ اور نے خود کو داخلی راستے پر دھماکے سے اڑا لیا تھا،جس سے 18 افراد ہلاک ، درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔تاہم اب تک کسی گروپ نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔روس آئندہ سال 2014 میں سوچی سرمائی اولمپکس کی میزبانی کررہا ہے۔دھماکوں کے باعث سیکورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں۔ غیرملکی ٹیموں کی آمد پر بھی سوالیہ نشان اٹھ سکتا ہے۔